عام انتخابات: کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا کل آخری روز

عام انتخابات: کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا کل آخری روز


ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے دستاویزات جمع کروانے کا کل آخری روز ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ تازہ ترین شیڈول کے مطابق امیدوار 24 دسمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن شیڈول کے مطابق امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کے لیے 3 دن کا وقت دیا گیا تھا جس کا کل آخری روز تھا، تاہم مسلم لیگ (ن)، جمعیت علمائے اسلام (ف)، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کردی تھی۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

کراچی میں این اے 242 کے لیے 7 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے، این اے 243 کے لیے 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

پی ایس 111 کے لیے 18 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے، پی ایس 112کے لیے 12 فارم جمع ہوئے، پی ایس 113 کے لیے 9 کاغذات جمع کروائے جا چکے ہیں، پی ایس 114 کے لیے 18 فارم جمع ہوئے، پی ایس 115 کے لیے 18 کاغذات جمع ہوئے۔

کراچی کے ضلع وسطی میں قومی اسمبلی کے 4 حلقوں کے لیے 242 کاغذات جاری اور 84 جمع ہوئے، این اے 247 کے لیے 26 فارم جاری اور 23 جمع ہوئے، این اے 248 کے لیے 99 فارم جاری اور 25 جمع ہوئے، این اے 249 کے لیے 32 فارم جاری اور 12 فارم جمع ہوئے، این اے 250 کے لیے 85 فارم جاری اور 24 جمع ہوئے۔

ضلع وسطی میں قومی اسمبلی کے 4 حلقوں کے لیے کُل 242 فارم جاری اور 84 جمع ہوئے، ڈی سی آفس سینٹرل سے پی ایس 122 میں 5 کاغذات جاری اور 13 جمع ہوئے۔

پی ایس 123 تک کے لیے 92 کاغذات نامزدگی جاری جبکہ 17جمع ہوئے، پی ایس 124 کے لیے 72 فارم جاری اور20 جمع ہوئے، پی ایس 125 کے لیے 55 فارم جاری اور 14 جمع کیے جا چکے ہیں۔

پی ایس 126 کے لیے 15 کاغذات جاری اور 16 جمع کروائے جا چکے ہیں، پی ایس 127کےلیے 6 فارم جاری اور ایک جمع ہوا، پی ایس 128 کے لیے 21 کاغذات جاری اور 22 جمع ہوئے، پی ایس 129 کے لیے 53 کاغذات جاری اور 26 فارم جمع ہوئے۔

ڈی سی آفس سینٹرل میں پی ایس 130 کے لیے 27 فارم جاری اور 24 فارم جمع ہوئے، ڈی سی آفیس سینٹرل میں پی ایس 9 کے لیے کل 244 فارم جاری اور 165 جمع ہوئے ہیں۔

لاہور میں گزشتہ 3 روز کے دوران قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 767 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کی۔

قومی اسمبلی کی نشستوں پر ابھی تک 152 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 2 ہزار 129 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ۔

گزشتہ 3 روز میں 438 امیدواران کاغذات نامزدگی جمع کروا چکے ہیں، قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر 106 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

خواتین کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 363 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، اقلیتوں کی نشستوں پر 93 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

سیالکوٹ سے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے، ریحانہ امتیاز الدین ڈار حلقہ این اے 71 اور پی پی 47 سے الیکشن لڑیں گی۔

ساہیوال سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رائے حسن نواز نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے، رائے حسن نواز نے این اے 143 اور پی پی 203 کے لیے کاغذات جمع کروائے۔

بلوچستان میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، 3 روز کے دوران قومی اسمبلی کی 16 نشستوں پر 332 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے جبکہ صوبائی اسمبلی کی 51 نشستوں کے لیے 886 امیدواروں نےکاغذات جمع کرائے۔

قومی وصوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے 52 امیدواروں نےکاغذات جمع کرائے۔

پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی نے این اے 255 پر کاغذات جمع کرائے، ایم کیو ایم (پاکستان) کے امیدوار امداد مری نے بھی این اے 255 پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

ملتان کے قومی اور صوبائی حلقوں میں 197 امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے، حلقہ این اے 148 میں 8 جبکہ این اے 149 میں بھی 8 امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروا چکے۔

ملتان کے این اے 150 میں 11، این اے 151 میں 3 کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائےگئے، این اے 152 میں 9 جبکہ این اے 153 میں 11 کاغذات نامزدگی جمع ہوچکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں