عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر خاموشی توڑ دی


کراچی: فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اپنے فیصلے پر خاموشی توڑ دی۔

محمد عامر کو جوانی میں ہی کھیل کے سینئر فارمیٹ کو الوداع کہنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ عامر نے کہاکہ ہر کسی کی اپنی سوچ ہوتی ہے اور میں اپنے جسم کو زیادہ بہتر جانتا ہوں، مجھے محسوس ہوتا تھا کہ میرے جسم میں حد سے زیادہ بوجھ پڑنے لگا جس سے نمٹنا مشکل ہورہا تھا، اپنے کیریئر کو طول دینے کیلیے مجھے یہ فیصلہ کرنا تھا جس میں میری فیملی نے سپورٹ کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ فکسنگ میں پابندی کی وجہ سے 5 برس کا وقفہ کسی بھی فاسٹ بولر کیلیے بہت ہوتا ہے،اس کے بعد میں نے مسلسل 3 برس تینوں فارمیٹس میں لگاتار کرکٹ کھیلی، اب میری توجہ صرف ایک چیز پر ہے اور میں خود کو دماغی و جسمانی طور پر تازہ دم محسوس کرتا ہوں،اس کے نتائج بھی سب کے سامنے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں