پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ ان کی دادی کو اس بات پر یقین تھا کہ وہ ایک دن ضرور چیمپئن بنیں گے۔
باکسر عامر خان نے گزشتہ روز مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی 25 سال پرانی تصویر مداحوں سے شیئر کی۔
عامر خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’مجھے ایک تصویر ملی جو لاکھوں الفاظ کہہ رہی ہے۔‘
عامر خان نے اپنی پوسٹ میں مزید بتایا کہ ‘یہ تصویر اس وقت کی ہے جب میں پہلی مرتبہ باکسنگ گلوز پہنے تھے اور میرے پیچھے میری دادی موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘میری دادی کو یہ بات معلوم تھی کہ میں ایک نا ایک دن ضرور چیمپئن بنوں گا۔ یہ تصویر میرے بچے لمائسہ، علینہ، لٹل عامر اور ان کی زبردست دادی کو دکھانے کے لیے بہترین ہے‘۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کی جانب سے شیئر کی جانے والی اس تصویر اور پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔