بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے اپنی والدہ زینت حسین کی 90ویں سالگرہ منانے کےلیے اپنی ممبئی میں واقع رہائش گاہ پر آج ایک انتہائی شاندار پرتکلف تقریب کا اہتمام کیا۔
بھارتی میڈیا پر تقریب کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں، جن میں عامر خان اپنی والدہ کے ساتھ صوفے پر بیٹھے ہیں جبکہ ان دونوں کے اطراف عامر خان کی بہنیں بیٹھی تھیں۔
اس موقع پر انھوں نے دو سو سے زیادہ خاندان کے افراد، دوست احباب کو مدعو کیا تھا، جس کے باعث یہ تقریب کے لیے ایک پرلطف اور یاد گار ری یونین میں تبدیل ہوگئی۔
اس موقع پر مسٹر پرفیکشنسٹ اپنے خاندان ،دوست احباب اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے افراد میں خوب گھل مل گئے۔ شرکا تقریب نے روایتی لباس زیب تن کررکھے تھے۔ عامر خان کیک کاٹنے کے موقع پر ہر ایک سے ملے۔