عامر خان چنئی منتقلی کا منصوبہ بنانے لگے

عامر خان چنئی منتقلی کا منصوبہ بنانے لگے


بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان آئندہ چند ماہ کےلیے چنئی منتقل ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان کی والدہ زینت حسین کی طبیعت کافی عرصے سے ٹھیک نہیں ہے، اسی لیے انہوں نے چنئی منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عامر خان اپنی فیملی کے بہت قریب سمجھے جاتے ہیں، اُن کی والدہ کی طبیعت کافی عرصے سے ٹھیک نہیں ہے، جن کا علاج چنئی کے نجی اسپتال میں چل رہا ہے۔

بالی ووڈ اداکار ان حالات میں اپنی والدہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، اس لیے وہ اسپتال کے قریب منتقل ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

عامر خان کی زندگی کا یہ فیصلہ اداکار کے نئے پروجیکٹ ’ستارے زمین پر‘ کے اعلان کے چند ہی دن بعد سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں اور ساتھ ہی اداکاری بھی کریں گے، یہ فلم تارے زمین پر کی تھیم سے 10 قدم آگے ہے، اُس نے آپ کو رلایا تھا یہ ہنسائے گی۔

عامر خان نے اس کے ساتھ ہی سنی دیول کے ساتھ فلم ’لاہور 1947‘ بھی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے ہدایتکار راج کمار سنتوشی ہوں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں