عامرخان کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر دیکھ کر مداح تجسس میں مبتلا

عامرخان کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر دیکھ کر مداح تجسس میں مبتلا


بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی سوشل میڈیا پر وائرل نئی تصویر دیکھ کر مداح تجسس میں مبتلا ہوگئے۔

نامور فوٹو گرافر اویناش گواریکر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرم پر عامر خان کی ایک مونو کروم فوٹو شیئر کی ہے۔

اس مونوکروم فوٹو میں اداکار کو کرسی پر بیٹھے سگار پیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اویناش گواریکر نے عامر خان کی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میری عامر خان کے ساتھ تھکا دینے والی 2023ء کی آخری شوٹنگ!‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’عامر خان کچھ بھی معمولی نہیں کرتے اس لیے جلد ہی کچھ زبردست سا ہونے والا ہے!‘

فوٹو گرافر کی جانب سے لکھے گئے کیپشن نے عامر خان کے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کر دیا ہے کہ آخر اداکار اس بار کس زبردست پراجیکٹ کے لیے کام کر رہے ہیں اور مداح ان کا یہ پراجیکٹ کب تک دیکھ سکیں گے۔

واضح رہے کی عامر خان آج کل اپنی بیٹی عائرہ خان کی شادی میں مصروف ہیں جوکہ 3 جنوری کو ہونے والی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں