عالیہ کا پیرس فیشن ویک میں شاندار ڈیبیو، ایشوریا کے سرخ گاؤن نے میلہ لوٹ لیا


پیرس: پیرس فیشن ویک 2024 میں بالی وڈ کے دو بڑے ناموں ایشوریا رائے بچن اور عالیہ بھٹ نے شرکت کر کے عالمی سطح پر اپنی موجودگی کا احساس دلایا اور دونوں اداکاراؤں نے بیوٹی برانڈ لوریئل کی ایمبیسیڈرز کے طور پر اپنے منفرد انداز میں شرکت کی۔

ایشوریا رائے بچن نے ریڈ کارپٹ پر ایک شاندار سرخ گاؤن پہنا جس کا آف شولڈر ڈیزائن اور طویل وییل نے ان کے انداز کو مزید شاہانہ بنا دیا۔

اداکارہ نے اپنے اس لُک کو سرخ لپسٹک اور خوبصورتی سے سیٹ کیے گئے بالوں کے ساتھ مکمل کیا اور ان کی وییل پر لوریئل کا مشہور نعرہ ’وی آر ورتھ اِٹ‘ بھی درج تھا، جسے ایریل شاٹ میں شاندار طریقے سے کیمرے میں قید کیا گیا۔


 
View this post on Instagram

A post shared by DietSabya® (@dietsabya)

دوسری جانب، عالیہ بھٹ نے پیرس فیشن ویک میں اپنا ڈیبیو کیا اور انہوں نے میٹالک سلور کارسیٹ بسٹیئر اور بلیک پینٹس کا انتخاب کیا، جو جدید اور کلاسک فیشن کا بہترین امتزاج تھا۔

عالیہ نے اپنے اس انداز کو چوڑے ہُوپس اور نرم گلابی لپسٹک کے ساتھ مکمل کیا اور ان کے ویٹ ہئیر اسٹائل نے ان کے مجموعی انداز میں جدیدیت کا ایک منفرد پہلو شامل کیا۔

عالیہ بھٹ اور ایشوریا رائے بچن کی شاندار شرکت نے اس ایونٹ کے گلیمر کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے اور مداح اس پر بہت پرجوش ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں