بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھارت کے مشہور ریئلٹی شو بگ باس (OTT) کے سیزن 2 سے اپنے 3 پسندیدہ کنٹیسٹنٹس کے نام بتا دیے۔
عالیہ بھٹ سے حال ہی میں فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران جب ان کے پسندیدہ بگ باس کنٹیسٹنٹس کے بارے میں سوال کیا گیا تو اُنہوں نے جواب دیا کہ ایلوش یادوو مجھے بہت پسند ہیں، وہ اپنے بولنے کے انداز سے کافی شرارتی لگتے ہیں اور بہت مزاحیہ انسان ہیں۔
اُنہوں نے ایک اور کنٹیسٹنٹ منیشا رانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں ہم رانی بولتے ہیں کیونکہ ان کے نام میں لفظ ’رانی‘ ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ عالیہ بھٹ کی سوتیلی بہن پوجا بھٹ بھی بگ باس (OTT) کے سیزن 2 کا حصّہ ہیں۔
عالیہ بھٹ نے پوجا بھٹ کے بارے میں کہا کہ لیکن مجھے اپنی بہن کا نام لینا پڑے گا کیونکہ وہ تو ہمارے گھر پریوار کی رانی ہیں۔
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ بھارتی فلم انڈسڑی کہ مشہور فلم ساز مہیش بھٹ اور سونی رازدان کی بیٹی ہیں اور ان کی ایک اور بہن شاہین بھٹ بھی ہیں۔
پوجا بھٹ، شاہین بھٹ اور عالیہ بھٹ کی سوتیلی بہن ہیں جو مہیش بھٹ اور ان کی پہلی بیوی لورین کی بیٹی ہیں۔