آج ہم آپکو بتائیں گے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نے ماضی میں فلم میں کام حاصل کرنے کے لیے اپنا وزن کیسے کم کیا تھا۔
عالیہ بھٹ جب اپنی پہلی فلم “اسٹوڈنٹ آف دا ائیر” کے آڈیشن کے لیے کرن جوہر کے سامنے گئيں تو ان کو دیکھتے ہی کرن جوہر نے ان کو منتخب کرنے سے انکار کردیا اور ان کا وزن زیادہ ہونے پر ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
کرن جوہر نے عالیہ سے کہا کہ اگر وہ چھ مہینے میں 20 کلو وزن کم کرنے میں کامیاب ہو گئیں تو اس صورت میں کرن جوہر ان کو فلم میں کام دینے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔
عالیہ بھٹ نے کرن جوہر کا یہ چیلنج قبول کر لیا اور فیصلہ کیا کہ اب وہ کرن جوہر کے سامنے ایسے روپ میں آئيں گی کہ کرن خود بخود ان کو کام دینے کے لیے تیار ہو جائيں گے۔
عالیہ بھٹ نے وزن کم کرنے کے لیے اس وقت سخت ترین ورزش کی اور دن کا ایک بڑا حصہ جم میں گزارنا شروع کر دیا۔
وہ ہفتے میں چار سے پانچ بار جم جاتی تھیں اور ان کی ایکسرسائز کا دورانیہ تین سے چار گھنٹے تک ہوتا تھا۔
انہوں نے ورزش کے ساتھ صرف سبزیوں اور چکن کو اپنی ڈائٹ کا حصہ بنایا اور اپنی تمام پسندیدہ چیزیں اور میٹھی چیزيں کھانا بالکل بند کر دیں۔
عالیہ ناشتے میں ڈبل روٹی کا ایک ٹوسٹ، کارن فلیکس، پھل سبزیاں یا ایک انڈے کی سفیدی والا سینڈوچ جس کے ساتھ بغیر چینی کے ایک کپ چائے یا کافی لیتی تھیں۔
ناشتے کے دو سے تین گھنٹوں کے بعد ایک گلاس سبزی کا جوس جس کے ساتھ کوئی بھی موسم کا ایک پھل لے لیتی تھیں۔
رات کے کھانے میں روٹی، سبزی یا ایک پیالی چاول اور ایک چکن کا پیس ان کی غذا کا حصہ تھے۔
باقی تین ٹائم کے لیے جب ان کو بھوک محسوس ہوتی یا پھر کچھ کھانے کی اشتہا ہوتی تو اس کے لیے وہ زيادہ ریشوں والی غذائیں استعمال کرتی تھیں جس میں تازہ پھل، دہی، سلاد وغیرہ شامل تھیں۔
جب تین مہینوں کے بعد عالیہ بھٹ کرن جوہر کے سامنے گئیں تو ان کو دیکھ کر کرن جوہر نے فوراً اپنی فلم “اسٹوڈنٹ آو دا ائیر” میں بطورِ ہیروئیں لینے کا فیصلہ کر لیا۔