عالیہ بھٹ نے فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کیلئے صرف ساڑھیاں کیوں پہنیں؟

عالیہ بھٹ نے فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کیلئے صرف ساڑھیاں کیوں پہنیں؟


معروف بھارتی ہدایتکار کرن جوہر نے اداکارہ عالیہ بھٹ کے فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں صرف ساڑھیاں پہننے کی وجہ بتا دی۔

کرن جوہر کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی رومانوی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کو شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں جلوہ گر اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی زبردست آن اسکرین کیمسٹری نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

اس فلم کی ایک دلکش اور خاص بات عالیہ بھٹ کی خوبصورت ساڑھیاں ہیں، جنہیں نظر انداز کرنا شائقین کے لیے ناممکن ہے۔

اس حوالے سے کرن جوہر سے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ عالیہ بھٹ نے فلم میں رانی جیسے ماڈرن اور طاقتور کردار کو پیش کرتے ہوئے ساڑھیاں کیوں پہنیں؟

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ رانی کو ساڑھیاں پہنے دکھانا اس کردار کے اپنی روایات اور ثقافت سے مضبوط تعلق کی علامت ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں