عالیہ بھٹ نے بیٹی کی پیدائش کے بعد زندگی کا کونسا اہم سبق سیکھا؟

عالیہ بھٹ نے بیٹی کی پیدائش کے بعد زندگی کا کونسا اہم سبق سیکھا؟


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے بیٹی راہا کپور کی پیدائش کے بعد زندگی کا ایک بہت اہم سبق سیکھا ہے۔

عالیہ بھٹ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ماں بننے کے بعد انسانی جسم کی ناقابل یقین صلاحیتوں پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں ماں بننے کے بعد ہونے والے تجربے میں انسانی جسم کی صلاحیتوں پر بہت حیران ہوئی، انسان کا جسم بہت معجزاتی ہے۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ جسم ہماری بہت مدد کرتا ہے، ہمارا خیال رکھتا ہے، بہت خوبصورت ہے اور ہمارے بہت زیادہ کام آتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جب میں چھوٹی تھی تو میں اپنے جسم پر کافی تنقید کیا کرتی تھی لیکن اب میں اگر اپنے بچپن سے ملاقات کرسکوں گی تو یہ نصیحت کروں گی کہ اپنے آپ کو تکلیف نہ دیں، ابھی آپ کے پاس پوری زندگی پڑی ہے اور اپنے جسم کی ظاہری بناوٹ کے بارے میں فکر کرنے کی بالکل ضرورت نہیں ہے، یہ جیسا ہے ویسے ہی بہت اچھا ہے۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے ہاں ننھی پری ’راہا کپور‘ کی پیدائش گزشتہ سال نومبر میں  ہوئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں