بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ سے متعلق بہن شاہین بھٹ کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے۔
عالیہ بھٹ کی بہن شاہین بھٹ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ عالیہ اور رنبیر دونوں پبلک فگر ہیں اور لوگوں کی نظروں میں رہتے ہیں، ایسا ممکن نہیں کہ سب کو خوش کیا جاسکے۔
شاہین بھٹ کا کہنا تھا کہ عالیہ کے حوالے سے ان کا پورا خاندان انتہائی پرجوش ہے کیونکہ سب بہنوں میں عالیہ پہلی ہیں جو ماں بننے جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کے گھر جلد ہی ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، انہوں نے اپریل میں اداکار رنبیر کپور سے شادی کی تھی۔
شادی کے دو ماہ بعد ہی جون میں عالیہ بھٹ کے حاملہ ہونے کی خبر سامنے آئی تھی جس پر لوگوں نے چہ میگوئیاں شروع کردی تھیں کہ اداکارہ نے حاملہ ہونے کی وجہ سے شادی کی ہے۔