بالی ووڈ کی معروف فنکار جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور پہلی بار اپنی بیٹی راہا کا چہرہ اپنے چاہنے والوں کے سامنے لے آئے ہیں۔
کرسمس کے موقع پر بھارتی سوشل میڈیا پر رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی تصویریں اور ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں پہلی بار راہا کا چہرہ بھی واضح دیکھا جا سکتا ہے۔
رنبیر اور عالیہ بھٹ کی یہ ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رنبیر کپور نے خوشگوار موڈ میں راہا کو اپنی گود میں اٹھا رکھا ہے جبکہ عالیہ بھٹ بھی اس دوران اِن کے ہمراہ خوش نظر آر ہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راہا کی آنکھیں اپنے پَردادا، معروف اداکار راج کپور جیسی ہلکے نیلے رنگ کی ہیں جبکہ نیٹزنز کا کہنا ہے کہ راہا کا چہرہ اپنے دادا رشی کپور سے بھی کافی مماثلت رکھتا ہے۔
ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی راہا کا اپنے والدین کے بچپن سے بھی موازنہ شروع کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور 14 اپریل 2022ء کو متعدد معاشقوں میں ناکامی کے بعد ہیروئن عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
گزشتہ سال 6 نومبر کو اس جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔