عالمی ویمنز کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی

عالمی ویمنز کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی


 کراچی: 

عالمی ویمنز کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی۔

کراچی سے کرائسٹ چرچ پہنچنے کے بعد قومی اسکواڈ نے 10 روزہ قرنطینہ اختیار کرلیا جس کے بعد میگا ایونٹ کی تیاریوں کا آغاز ہوگا۔

پاکستان کی 18 رکنی قومی ویمن کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کی قیادت میں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہی ہے، ایونٹ 4 مارچ سے 3 اپریل تک کھیلا جائے گا۔

قومی اسکواڈ بسمہ معروف (کپتان)، ندا ڈار (نائب کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، جویریہ خان، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، سدرہ امین اور سدرہ نواز(وکٹ کیپر)،ٹریولنگ ریزروارم جاوید، نجیہ علوی (وکٹ کیپر) اور طوبہٰ حسن پر مشتمل ہے۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 مارچ کو روایتی حریف بھارت سے کھیلے گا،8 مارچ کو پاکستان کامقابلہ آسٹریلیا،11 مارچ کو جنوبی افریقہ، 14 مارچ کو بنگلہ دیش،21 مارچ کو ویسٹ انڈیز ،24 مارچ کو انگلینڈ اور 26 مارچ کو میزبان نیوزی لینڈ سے ہوگا


اپنا تبصرہ لکھیں