عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے فرانسیسی صدر نے ملک میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس میں کورونا کی بگڑتی صورت حال کے بعد صدر نے رات 9 سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا۔
کیے گئے اعلان کے مطابق کرفیو کا نفاذ 17 اکتوبر سے ہوگا جو آئندہ 6 ہفتوں تک جاری رہے گا۔
حکومت نے عالمی وبا کی تشویشناک صورتحال کو کنٹرول کرنےکیلئےسخت انتظامات بھی شروع کردئیے ہیں۔