اسلام آباد: وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہم سے پہلے پی ٹی آئی کو مل کر حکومت بنانے کے لیے کہا تھا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہم سے پہلے پی ٹی آئی کو مل کر حکومت بنانے کے لیے کہا تھا، اگر پی ٹی آئی اکثریت میں تھی تو حکومت بنا لیتی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد اچھے انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، سیاسی استحکام آئے گا تو معاشی استحکام آئے گا، شہباز شریف پہلے بھی چارٹر آف اکنامک کی پیشکش کر چکے ہیں۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ آپس کی نوک جھوک چلتی رہتی ہے، ہمیں ملکی مفاد میں ایک ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عالمی منڈی میں جب تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو سب متاثر ہوتے ہیں ، روپے اور ڈالر کی قیمت میں تناسب بھی اثر انداز ہوتا ہے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔