عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود ملک میں سونا سستا ہوگیا



ملک میں ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔ 

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار  250 روپے ہوگئی۔

دس گرام سونا 86 روپے کمی کے بعد 98808 روپے تک ہوگیا جب کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے سے 1904 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب ملک میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا اور  انٹربینک میں ڈالر 32 پیسے سستا ہوکر 161.05 روپے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 60 پیسے کم ہوکر 161.20 روپے ہے۔ْ


اپنا تبصرہ لکھیں