عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کاکا اور لوئس فیگو پاکستان پہنچ گئے


کراچی: عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز ریکارڈو کاکا اور لوئس فیگو پاکستان پہنچ گئے۔

برازیل کے کاکا اور پرتگال کے سابق کپتان لوئیس فیگو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو انہیں سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک پیش کی گئی۔

پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے دونوں کھلاڑی مختصر دورے پر دبئی سے کراچی پہنچے جہاں مختصر قیام کے بعد وہ آج شام ہی لاہور کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

کاکا اور لوئس فیگو ورلڈ ساکر اسٹارز کے تحت کراچی کے مقامی ہوٹل میں بریفنگ بھی دیں گے۔

کھلاڑیوں کو پاکستان بلانے والے ادارے ‘ٹچ اسکائی گروپ’ کے سی ای او کنور احمر کا کہنا ہے کہ عالمی شہریت یافتہ فٹبالر کے دورے سے پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج جائے گا۔

پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے سلسلے میں ورلڈ سوکر اسٹارز کے تحت دو میچز 26 اور 29 اپریل کو کراچی اور لاہور میں ہوں گے جس میں فیگو اور کاکا کے علاوہ دیگر سپر اسٹار فٹبالرز بھی ایکشن میں ہوں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں