عاطف اسلم کی اپنے بیٹے کو اس کی سالگرہ پر نصیحت

عاطف اسلم کی اپنے بیٹے کو اس کی سالگرہ پر نصیحت


بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنے بیٹے کو سالگرہ کے موقع پر نصیحت کردی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے عاطف اسلم نے کہا کہ سالگرہ مبارک ہو میرے ہینڈسم۔

عاطف اسلم نے اپنے بیٹے کو سراہتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے تم ماشاء اللّٰہ سے اب مضبوط ہوگئے۔

گلوکار نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ یاد رکھیں کبھی کسی کو تکلیف نہیں پہنچائیں، تاکہ کوئی دوسرا بھی آپ کو تکلیف نہیں پہنچا سکے۔

عاطف اسلم نے اپنے بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیشہ خواتین کو عزت دیں چاہے کوئی بھی ہو، اور ماں کو تنگ کم کیا کرو، لَو یو۔

عاطف اسلم کے بیٹے کی ان تصاویر کو مداح خوب پسند کررہے ہیں اور سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ سارہ بھروانہ کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی جس کا نام احد ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں