عاطف اسلم نے مداح کا دن یاد گار بنا دیا

عاطف اسلم نے مداح کا دن یاد گار بنا دیا


عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم سے ریسٹورنٹ میں اچانک ملاقات ہونے کے بعد مداح کا دن یادگار بن گیا۔

عاطف اسلم اگر کسی کو ریسٹورنٹ میں اچانک اس کے پاس والی ٹیبل پر بیٹھے نظر آ جائیں اور اسے ان کے ساتھ کچھ دیر بات کرنے کا موقع بھی مل جائے تو وہ دن اس شخص کی زندگی کا یقیناً ایک یادگار دن ہو گا بالکل ایسا ہی امینہ نامی ایک ٹِک ٹاکر کے ساتھ ہوا۔

امینہ نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ  ٹِک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو لڑکیاں ریسٹورنٹ میں بیٹھی کافی پی رہی ہوتی ہیں کہ اچانک انہیں اپنی پاس والی ٹیبل پر عاطف اسلم نظر آتے ہیں اور اُنہیں دیکھ کر ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہتا۔

مداح نے بتایا کہ عاطف اسلم کو یوں اچانک دیکھنے کے بعد ہم بہت ہمت کر کے ان کے پاس گئیں، ان سے آٹوگراف مانگا اور ساتھ کچھ تصاویر بنوائیں۔

مداح نے گلوکار کی لکھائی پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عاطف اسلم سے یوں اچانک ملاقات ہونے کے بعد ہم خوشی خوشی گھر واپس چلے گئے، گھر پہنچ کر جب عاطف اسلم کا دیا ہوا آٹوگراف دیکھا تو ان کی لکھائی دیکھ کر لگا کہ شاید وہ موسیقی کی دنیا میں آنے سے پہلے ڈاکٹر رہ چکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں