عاطف اسلم اور راحت فتح کے سعودی عرب میں کنسرٹس کی دھوم


ریاض: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اپنی آواز کا جادو جگا کر شائقین کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے منصوبے کے تحت سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے ’’ریاض سیزن‘‘ میں پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم نے گزشتہ روز اپنی آواز کا جادو جگایا۔

ریاض سیزن 11 اکتوبر سے 15 دسمبر تک جاری رہےگا۔ اس سیزن میں آرٹ، کھیل اور ثقافتی پروگراموں کی ایک وسیع رینج شامل ہے جب کہ اس منصوبے میں کئی پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں جن میں تھیٹر، میوزک کنسرٹس اورفیشن شوز وغیرہ شامل ہیں۔

گزشتہ روز عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کے گانوں پر شائقین جھومتے ہوئے نظر آئے جب کہ اس تقریب کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں