عاصم اظہر کے نئے گانے “تُم تُم” کا ٹیزر جاری


معروف گلوکارعاصم اظہر اور ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کے نئے گانے’تُم تُم‘ کا ٹیزر جاری ہوگیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پرعاصم اظہرکی جانب سے  نئے گانے کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے۔

عاصم اظہر کے اس نئے گانے میں اداکارہ ہانیہ عامر، اداکار اسد صدیقی، ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق، اُردو ریپ سانگ کے گلوکار رامس، طلحہ یونس، طلحہٰ انجم اور گلوکارواداکار تیمور صلاح الدین عرف مورو جلوہ گر ہوں گے۔

عاصم اظہر کا نیا گانا  “تُم  تُم “رواں سال 2 جولائی کو ریلیز کیا جائے گا۔

دوسری جانب ہانیہ عامر نے بھی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گانے’تُم تُم‘ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اپنے ساتھی فنکاروں کے لیے نیک خواہشات کیا اظہار کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں