بالی ووڈ متنازع اداکارہ رقاصہ و ماڈل راکھی ساونت نے اپنے سابق شوہر پر الزام عائد کیا ہے کہ عادل خان درانی نے میری نازیبا ویڈیوز 47 لاکھ میں دبئی میں فروخت کی ہیں۔
اداکارہ راکھی نے عادل خان درانی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں گزشتہ روز پریس کانفرنس کی ہے۔
اس دوران اُن کا اپنے سابق شوہر پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میں باتھ روم میں تھی اور عادل نے میری ویڈیوز بنائی تھیں، عادل کے پاس ایسی بہت ساری برہنہ ویڈیوز ہیں جس پر میں خاموش تھی۔‘
اداکارہ کا پریس کانفرنس کے دوران مزید کہنا تھا کہ اگر وہ ویڈیوز وائرل ہوگئیں تو میں کیا کروں گی، زہر کھا لوں؟ خودکشی کرلوں؟ میں کہاں جاؤں؟ میں دنیا کو کیا چہرہ دکھاؤں گی؟ کس معاشرے میں رہوں گی؟ میں عام لڑکی نہیں بھارت کی سلیبریٹی ہوں، میں ایک برانڈ ہوں۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں راکھی نے عادل درانی کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔
راکھی ساونت مسلمان ہونے کا دعویٰ بھی کیا تھا اور رواں سال رمضان کے روزے بھی رکھے تھے۔
بعدازاں کچھ ماہ قبل انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عادل سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب عادل خان درانی کا راکھی پر الزامات لگاتے ہوئے کہنا ہے کہ راکھی ساونت نے اِنہیں جال میں پھنسایا ہے، راکھی نے میرے کروڑ روپے واپس دینے ہیں۔