عابدہ پروین اور نصیبو لال کے مشہور گانے’تو جھوم‘ کا پرینیتی چوپڑا ورژن

عابدہ پروین اور نصیبو لال کے مشہور گانے’تو جھوم‘ کا پرینیتی چوپڑا ورژن


بھارتی اداکارہ و گلوکارہ پرینیتی چوپڑا نے پاکستانی کوک اسٹوڈیو سیزن 4 کا مشہور گانا ’تو جھوم‘ اپنی آواز میں سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

حال ہی میں سیاستدان راگھو چڈھا سے منگنی کرنے والی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے پاکستانی معروف گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کی جانب سے کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 میں گائے گئے گانے کو اپنی آواز میں گانے کی کوشش کی ہے۔

پرینیتی چوپڑا نے اس گانے میں اپنی آواز کو بہتر بنانے کے لیے چند آٹوٹونز کا بھی استعمال کیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by @parineetichopra

اداکارہ نے اپنی اس سیلفی ویڈیو کو سوشل میڈیا انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بعض اوقات عام لمحات اچانک بہترین لمحات میں بدل جاتے ہیں، میں ڈبنگ اسٹوڈیو میں گئی اور اپنے پسندیدہ گانوں میں سے ایک گانے کو گائے بنا نہ رہ سکی، یہ ایک خالص خوشی ہے۔

دوسری جانب پرینیتی کی آواز میں  گایا گیا گانا ’تو جھوم‘ اُن کے مداحوں کو خوب بھا گیا ہے۔

انسٹاگرام صارفین پرینیتی کی آواز اور اُن کی گائیکی کی صلاحیتوں کی تعریف کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا گلوکاری کا بھی شوق رکھتی ہیں، وہ اپنے گانے ریلیز کرنے سمیت  متعدد فلموں میں بھی گا چکی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں