عائشہ عمر کی غیر ملکی فنکاروں ساتھ پرفارمنس کے چرچے

عائشہ عمر کی غیر ملکی فنکاروں ساتھ پرفارمنس کے چرچے


عام طور پر شائقین نے عائشہ عمر کو اداکاری اور ماڈلنگ ہی کرتے دیکھا ہے، تاہم چند دن قبل انہوں نے کراچی میں ہونے والے ایک انٹرنیشنل میوزک فیسٹیول میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔

جی ہاں، عائشہ عمر نے 16 نومبر کو کراچی میں ’ماؤنٹین ڈیو‘ کی جانب سے منعقد کیے گئے ’سولز فیسٹیول‘ میں فرانسیسی میوزیکل بینڈ کے ارکان کے ساتھ شاندار پرفارمنس کی۔

’سولز فیسٹیول‘ میں جہاں برطانیہ کے بینڈ ’ای بی ایم‘ نے شاندار پرفارمنس کی، وہیں اس فیسٹیول میں برطانیہ کے ہی الیکٹرانک بینڈ ’کلین بنڈت‘ اور فرانسیسی میوزیکل بینڈ کے ارکان سمیت پاکستانی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا جادو جگایا۔

کراچی کی معین خان اکیڈمی میں ہونے والے اس میوزک فیسٹیول میں عالمی ایوارڈ یافتہ میوزک پروڈیوسرز و بینڈ کی پرفارمنس نے جہاں پاکستانی شائقین کو خوب محفوظ کیا، وہیں عائشہ عمر کی بولڈ پرفارمنس نے بھی شائقین کو حیران کردیا۔

عائشہ عمر کی پرفارمنس کی سب نے تعریف کی—فوٹو: سولز فیسٹیول انسٹاگرام
عائشہ عمر کی پرفارمنس کی سب نے تعریف کی—فوٹو: سولز فیسٹیول انسٹاگرام

عائشہ عمر کی بولڈ پرفارمنس پر نہ صرف شائقین محظوظ ہوئے بلکہ سوشل میڈیا پر ان کی تعریف بھی کی گئیں۔

میوزک فیسٹیول میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی—فوٹو: انسٹاگرام
میوزک فیسٹیول میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی—فوٹو: انسٹاگرام

’سولز فیسٹیول‘ میں پیش کی گئی شاندار موسیقی سے جہاں شائقین لطف اندوز ہوتے دکھائی دیے، وہیں اداکارہ مہوش حیات بھی اسی شو کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں اور انہوں نے انسٹاگرم پر شو کی مختصر ویڈیو بھی شیئر کی۔

فیسٹیول میں غیر ملکیوں سمیت پاکستان کے ابھرتے گلوکاروں نے بھی پرفارمنس کی—فوٹو: انسٹاگرام
فیسٹیول میں غیر ملکیوں سمیت پاکستان کے ابھرتے گلوکاروں نے بھی پرفارمنس کی—فوٹو: انسٹاگرام

’سولز فیسٹیول‘ میں عائشہ عمر نے اپنے تیار کردہ گانے کو پیش کیا جب کہ شو میں فرانسیسی و برطانوی فنکاروں نے اردو اور انگریزی میں مکس گانے بھی پیش کیے اور شو میں ’ڈسکو دیوانے‘ کا نیا ورژن بھی پیش کیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں