عائشہ عمر کو ایک مرتبہ پھر ترکی کی خوبصورتی یاد آگئی


پاکستان شو بز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ،گلوکارہ،میزبان اور ماڈل عائشہ عمر نے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ اُنہوں نے بھی ’ارطغرل غازی‘ دیکھنا شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ عمر نے  سماجی را بطے کی ویب سائٹ پر اپنا پیغام جاری کرتے ہو ئے لکھا کہ میں نے ارطغرل غازی دیکھنا شروع کیا تو مجھے ایک مرتبہ پھر سے ترکی کی خوبصورتی یاد آگئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عائشہ عمر نے ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسرا بلجک کے لیے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں محبت بھرا پیغام جاری کیا تھا۔

ayesha

عائشہ عمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اسرا بلجک کے  فوٹو شوٹ کے پوسٹر کی تصویر شیئر کی تھی جو اُنہوں نے پہلی بار ایک پاکستانی میگزین کے لیے کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں