عائشہ عمر کو ارطغرل کی حلیمہ کا انتظار کیوں؟


دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کرنے والی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان بھر میں خوب مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ 

ارطغرل غازی اور اس کے تما م کردارپاکستان میں اس قدر مقبول ہوچکے ہیں کہ اس نے کامیابی میں ترکی جہاں یہ ڈرامہ تیار کیا گیا تھا کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ وگلوکارہ عائشہ عمرنے ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسرا بلجک کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عائشہ عمر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسرا بلجک کے پاکستانی میگزین کے لیے پہلے فوٹو شوٹ کے پوسٹر کی تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی اور ترک اداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہیلو حلیمہ ہم سب آپ سے بہت پیار کرتے ہیں۔

عائشہ عمر نے مزید لکھا کہ ہم آپ کے پاکستان آنے کا انتظار نہیں کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ترکش ڈرامہ سیریل “ارطغرل غازی” میں ” حلیمہ سلطان” کا کردار ادا کرنیوالی ترک  اداکارہ اسراء بلجیک  نے پہلی مرتبہ پاکستان کےایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے ارطغرل غازی میں اپنے کردار کے بارے میں اظہار خیال کیا ہے۔

اپنے انٹرویو میں اسرا نے کہا کہ میں اُمید کرتی ہوں میرا پہلا دورہ پاکستان بھی میرے دیگر دوروں پر مشتمل ڈاکومنٹری میں شامل ہو۔

میں پاکستان آکر وہاں کے حسین مقامات کی تصاویر بنانے کی خواہش رکھتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کے حسین ترین مقام بابو سر (کاغان) کے پہاڑوں سے محبت ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں