پاکستان کی نامور اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی 41ویں سالگرہ پر منفرد انداز اپنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
اداکارہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔
شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائشہ عمر پہاڑی علاقے میں اپنی سالگرہ کا کیک پکڑ کر کھڑی ہیں اور اس کے بعد وہ خود ہی موم بتی پوجھانے کے بعد کیک کھا لیتی ہیں۔
اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں سالگرہ کی مناسبت سے گانا بھی سنا جاسکتا ہے۔
اداکارہ کی اس ویڈیو کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور ان کے لیے مبارکباد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل اداکارہ عائشہ عمر نعت پڑھنے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا شکار بن گئی تھیں۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین نے مشہور شخصیات پر تنقید شروع کر دی تھی اور انہیں موسمی مسلمان کہا تھا۔
صارفین کا کہنا تھا کہ مشہور شخصیات ان بڑے مذہبی دنوں کے لیے دکھاوا کرتی ہیں اور دوسری صورت میں مذہبی تعلیمات کی پرواہ نہیں کرتیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مشہور شخصیات میں مردوں سے زیادہ خواتین کو ٹرول کیا گیا تھا ، خاص طور پر عائشہ عمر کو صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
واضح رہے کہ معروف اداکارہ کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔