عائشہ خان کی شوہر اور بیٹی کے ساتھ تصاویر وائرل


پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی خوبرو ورسٹائل اداکارہ عائشہ خان کی اپنے شوہر میجر عقبہ اور بیٹی ماہ نور کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ایپ انسٹاگرام پر عائشہ خان  نے اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں جن میں اُن کے ہمراہ اُن کی بیٹی ماہ نور اور شوہر میجر عقبہ بھی موجود ہیں۔

تصاویر میں اُن کی بیٹی کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے کیونکہ عائشہ خان نے اپنی بیٹی کے چہرے پر مختلف ایموجیز لگائے ہوئے ہیں۔

تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے عائشہ خان نے لکھا کہ ہم ماہ نور کے ساتھ تصویر کھینچوانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن ماہ نور تو ایڈجسٹ ہی نہیں ہو پارہی تھی۔

اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ چار تصاویر خراب کرنے کے بعد آخر کار ماہ نور پانچویں تصویر میں ایڈجسٹ ہوہی گئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں