عائشہ خان کا اپنے شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام جاری


پاکستانی اداکارہ عائشہ خان نے اپنے شوہر میجر عقبہ کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کر دیا۔

عائشہ خان نے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

اداکارہ نے اپنے شوہر میجر عقبہ کی سالگرہ کے موقع ان کے لیے محبت بھرا پیغام بھی لکھا ہے۔

عائشہ خان نے اپنے شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ میری زندگی کو اپنے پیار اور محبت سے روشن کرنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔

اُنہوں نے لکھا کہ آپ نے ہمیشہ مجھے اپنے وعدے سے بڑھ کر خوشیاں دی ہیں اور میں اس کے لیے آپ کی بےحد شُکر گزار ہوں۔

عائشہ خان نے مزید لکھا کہ واقعی میں میری ہر خوشی صرف آپ سے ہے۔

یاد رہے کہ اُن کے ہاں گزشتہ سال 12 ربیع الاول کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا۔

واضح رہے کہ 15 اپریل 2018 کو عائشہ خان اور میجر عقبہ شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس میں عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں