عائزہ خان شوٹنگ کے دوران جھلسنے سے بال بال بچ گئیں

عائزہ خان شوٹنگ کے دوران جھلسنے سے بال بال بچ گئیں


پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

عائزہ خان آج کل ٹی وی اسکرین کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ کی دنیا میں بھی خوب چھائی ہوئی ہیں۔

عائزہ خان نے گزشتہ روز اپنے نئے خوبصورت فوٹو شوٹ شیئر کیے ہیں جن میں اُنہیں حسین ترین دلہن کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے اب کچھ دیر قبل ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں سیاہ لباس میں سمندر کنارے سیاہ گھوڑے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ غالباً اداکارہ نئی فوٹ شوٹ میں مصروف ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ بے دھیانی میں آگ کے قریب پہنچ جاتی ہیں جبکہ اداکارہ کے بال اور وہ خود بال بال بچ گئیں۔

عائزہ خان کی ویڈیو میں چیخنے کی آواز بھی سنی جا سکتی ہے۔

اداکارہ نے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’عائزہ خان، قسط نمبر 2، تقریباً خود کو دوبارہ جلاتے ہوئے لیکن کم از کم گھوڑے کو بچا لیا۔‘


اپنا تبصرہ لکھیں