عائزہ خان ایک بار پھر انسٹاگرام پر سب سے آگے

عائزہ خان ایک بار پھر انسٹاگرام پر سب سے آگے


معروف اداکارہ عائزہ خان ایک بار پھر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں۔

گزشتہ چند برسوں سے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں یہ رجحان بڑھتا ہوا نظر آ رہا ہے کہ انسٹاگرام پر جس اداکار کے زیادہ فالورز ہوں گے اسے کام ملنے کے امکانات اتنا ہی زیادہ روشن ہوں گے۔

اس لیے فنکار سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ متحرک نظر آنے کی کوشش کرتے ہیں  تاکہ ان کے فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہو اور اُنہیں کام ملنے کے امکانات بڑھیں۔

عائزہ خان پچھلے کئی سالوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ تھیں لیکن کچھ روز قبل اداکارہ ہانیہ عامر کے فالوورز کی تعداد عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد کے برار ہوگئی تھی۔

جس کے بعد صرف چند دنوں میں ہی عائزہ خان نے دوبارہ برتری حاصل کرلی اور اب ان کے فالوورز کی تعداد 14 ملین  ہوگئی ہے۔

فوٹو ـــ اسکرین شاٹ
فوٹو ـــ اسکرین شاٹ 

اداکارہ ہانیہ عامر کے فالوورز کی تعداد 3.9 ملین ہے اور وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں