ظہیر اقبال اپنی اہلیہ کے سب سے بڑے سپورٹر بن گئے

ظہیر اقبال اپنی اہلیہ کے سب سے بڑے سپورٹر بن گئے


سوناکشی سنہا نے حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست ظہیر اقبال سے شادی کی ہے۔ اب وہ اپنی نئی آنے والی فلم ’ککُودا‘ کی ریلیز کی بےچینی سے منتظر ہیں۔ رتیش دیشمکھ اور ثاقب سلیم بھی اس ہارر-کامیڈی فلم کا حصہ ہیں۔

فلم سازوں نے بالی ووڈ کمیونٹی کےلیے فلم کی شاندار اسکریننگ کا اہتمام کیا، تو ظہیر اقبال اپنی اہلیہ کے سب سے بڑے سپورٹر بن گئے، وہ بھرپور انداز میں ایونٹ میں شرکت کےلیے پہنچے اور مثالی شوہر ہونے کا ثبوت دیا۔

سوناکشی سنہا کی فلم ’ککُودا‘ جلد ہی اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والی ہے۔

ظہیر اقبال نے ایک کار میں اسٹائلش انداز میں انٹری دی، جیسے ہی وہ کار سے باہر نکلے اور دور سے سوناکشی کو دیکھا، تو فخر سے پکارا، ’ارے میری بیوی‘ اور انہیں پیار سے گلے لگا لیا۔

اس کے بعد دونوں نے فوٹوگرافرز کیلئے کےلیے خوبصورت پوز دیے جبکہ وہ بے ساختہ گفتگو کرتے رہے، بعدازاں وہ سینما ہال کی طرف روانہ ہوگئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں