’’طیفا ان ٹربل‘‘ پاکستانی شائقین کیلئے نیٹ فلکس پربھی دستیاب


کراچی: 

گلوکارواداکار علی ظفر اورمایاعلی کی فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ کو پاکستانی شائقین اب نیٹ فلکس پر بھی دیکھ سکیں گے۔

علی ظفر نے ٹوئٹر پر اپنی فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ کی نیٹ فلکس پر موجودگی کی اطلاع دیتے ہوئے کہا گزشتہ برس دنیابھر میں ریلیز کے بعد فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ اب نیٹ فلیکس پر پاکستانی شائقین کے لیے موجود ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ نیٹ فلکس پر پہلے بھی موجود تھی تاہم پاکستانی اور چائنا کے شائقین کے لیے دستیاب نہیں تھی تاہم اب یہ پاکستانی شائقین کے لیے بھی دستیاب ہے۔

2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ میں علی ظفر اور مایا علی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا فلم نے دنیا بھر سے 50 کروڑ کی کمائی کی تھی اور باکس آفس پر سپر ہٹ قرار پائی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں