طیارہ حادثے پر ترکش اداکارہ کا پاکستانیوں سے اظہار ہمدردی


کراچی: کراچی میں ہونے والے ہول ناک طیارہ حادثے پر ترکش اداکارہ غلثم علی نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی قوم سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

کراچی میں قومی ساںحے پر جہاں دنیا بھر سے اظہار تعزیت جاری ہے وہیں حال ہی میں پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ڈرامہ ’ ارطغرل غازی‘ کی اداکارہ کلثوم علی نے بھی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹا گرام اسٹوری پر پاکستانی پرچم کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ مجھے طیارہ حادثے میں جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہوا، مجھے اندازہ ہے کہ اس وقت میرے لفظ مداوا نہیں کر سکتے لیکن میں بتانا چاہتی ہوں کہ اس مشکل گھڑی میں ہم آپ لوگوں کا ہی سوچ رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری ساری ہمدردیاں آپ لوگوں کے ساتھ ہیں اور میرا دل اور میری دعائیں تمام پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں