طوفانی بارش میں مساجد سے اذانوں کے اہتمام کی ترغیب


کراچی میں ہونے والی طوفانی بارش کے باعث مساجد سے اذانوں کے اہتمام کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

رہنما جمعیت علمائے اسلام ف قاری محمد عثمان کا کہنا ہے کہ طوفانی بارش میں مساجد سے اذانوں کا اہتمام اور رجوع اللہ کی ترغیب دی جائے۔

قاری محمد عثمان نے کہا کہ ہر مسلمان دوسرے کی مدد اور تعاون کے لیے آگے بڑھ کر سبقت حاصل کرے۔

رہنما جے یو آئی ف نے کہا کہ صوبائی حکومت اور کراچی انتظامیہ اہل کراچی پر رحم کریں، کراچی کی جعلی منتخب قیادت دور بینوں میں بھی نظر نہیں آتی۔


اپنا تبصرہ لکھیں