طلاق کے بعد جینیفر آنسن طلاق یافتہ مرد سے محبت کی خواہاں


گزشتہ ماہ اکتوبر میں سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ بناکر ریکارڈ بنانے والی 50 سالہ جینیفر آنسٹن سے متعلق اطلاعات ہیں کہ وہ طلاق کے ایک سال بعد طلاق یافتہ اداکار جونی ڈیپ سے محبت کی خواہاں ہیں۔

جینیفر آنسٹن نے گزشتہ برس فروری میں 42 سالہ اداکار جسٹن تھیوروکس سے طلاق لے لی تھی۔

جینیفر آنسٹن اور جسٹن تھیوروکس کی شادی محض 3 سال ہی چل سکی تھی، دونوں نے 2015 میں شادی کی اور 2018 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

دوسری شادی کی ناکامی سے پہلے بھی جینیفر آنسٹن کی پہلی شادی ناکام ہوگئی تھی اور انہوں نے پہلے شوہر اداکار براڈ پٹ سے بھی طلاق لی تھی۔

جینیفر آنسٹن اور براڈ پٹ نے 2000 میں شادی کی تھی، تاہم 5 سال بعد ہی دونوں کی 2005 میں طلاق ہوگئی تھی۔

پہلی اور دوسری شادی کی ناکامی کے بعد ابتدائی طور پر یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ جینیفر آنسٹن نے فروری 2018 میں طلاق کے بعد واپس اپنے پہلے شوہر براڈ پٹ سے تعلقات استوار کرلیے۔

جینیفر آنسٹن اور جسٹن تھیو روکس کے درمیان گزشتہ برس فروری میں طلاق ہوئی—فوٹو: ڈیلی میل
جینیفر آنسٹن اور جسٹن تھیو روکس کے درمیان گزشتہ برس فروری میں طلاق ہوئی—فوٹو: ڈیلی میل

تاہم ان خبروں کی تصدیق نہ ہوسکی تھی اور بعد ازاں یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ جینیفر آنسٹن نے ساتھی اداکار لینارڈو ڈی کیپریو سے تعلقات استوار کرلیے، تاہم ان خبروں کی بھی تصدیق نہ ہوسکی تھی۔

لیکن اب جینیفر آنسٹن کے حوالے سے خبریں سامنے آئی ہیں کہ اداکارہ طلاق یافتہ اداکار جونی ڈیپ سے تعلقات استوار کرنے کی خواہاں ہیں۔

برطانوی اخبار ’انٹرنیشنل بزنس ٹائمز‘ کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے خبریں ہیں کہ جینیفر آنسٹن لینارڈو ڈی کیپریو اور جونی ڈیپ سے تعلقات استوار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

جینیفر آنسٹن نے پہلی شادی براڈ پٹ سے کی تھی—فائل فوٹو: اے پی
جینیفر آنسٹن نے پہلی شادی براڈ پٹ سے کی تھی—فائل فوٹو: اے پی

رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر گزشتہ سال جینیفر آنسٹن نے اپنے دوستوں کو کہا تھا کہ وہ ان کی اداکار لینارڈو ڈی کیپریو سے ملاقات کا انتظام کریں، کیوں کہ وہ ان میں دلچسپی لینے لگی ہیں۔

تاہم بعد ازاں جینیفر آنسٹن کے قریبی ذرائع نے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ اداکارہ نے ایسی کوئی بات نہیں کہی اور وہ لینارڈو ڈی کیپریو میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔

جینیفر آنسٹن اب ایک ایسے مرد کے ساتھ تعلقات کی خواہاں جو ان کی ہر وقت نگرانی نہ کرے—فوٹو: لاس اینجلس ٹائمز
جینیفر آنسٹن اب ایک ایسے مرد کے ساتھ تعلقات کی خواہاں جو ان کی ہر وقت نگرانی نہ کرے—فوٹو: لاس اینجلس ٹائمز

ان خبروں کے بعد گزشتہ چند ہفتوں سے یہ خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ جینیفر آنسٹن نے 2017 میں بیوی امبر ہیرڈ کو طلاق دینے والے اداکار جونی ڈیپ سے تعلقات استوار کرنے کی خواہاں ہیں۔

آئی بی ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جینیفر آنسٹن دراصل ایک ایسے مرد کے ساتھ تعلقات استوار کرنا چاہتیں ہیں جو ہر وقت ان کی نگرانی نہ کرے اور وہ کسی سیکیورٹی گارڈ کی طرح ان کا پیچھا نہ کرے۔

ساتھ ہی رپورٹس میں اداکارہ کے قریبی ذرائع سے بتایا گیا کہ جینیفر آنسٹن نے اداکار جونی ڈیپ کو اچھا شخص سمجھتی ہیں اور ان کے حوالے سے خیال کرتی ہیں کہ وہ بھی ان کی طرح طلاق یافتہ زندگی گزار رہے ہیں۔

جونی ڈیپ پر اہلیہ امبر ہیرڈ نے تشدد کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد دونوں میں 2017 میں طلاق ہوگئی تھی —فائل فوٹو: گالا ڈی
جونی ڈیپ پر اہلیہ امبر ہیرڈ نے تشدد کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد دونوں میں 2017 میں طلاق ہوگئی تھی —فائل فوٹو: گالا ڈی

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اگرچہ ماضی میں جینیفر آنسٹن نے اپنے دوستوں کو جونی ڈیپ سے ملاقات کروانے کے لیے کہا تھا، تاہم ان کے درمیان ملاقات نہ ہوسکی اور اب اداکارہ ان سے ملاقات کی خواہاں نہیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق جینیفر آنسٹن کے قریبی ذرائع نے کہا کہ ان کے لینارڈو ڈی کیپریو اور جونی ڈیپ سے تعلقات استوار کرنے کی خواہش کی خبریں جھوٹی ہیں، اداکارہ نے کبھی بھی ایسی کسی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔

رپورٹ میں اداکارہ کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ اگرچہ جینیفر آنسٹن طلاق کے بعد کسی مرد کے ساتھ تعلقات استوار کرنا چاہتی ہیں، تاہم یہ خبریں غلط ہیں کہ وہ لینارڈو ڈی کیپریو اور جونی ڈیپ سے تعلقات استوار کرنے کی خواہاں ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں