طلاق کے بعد بے گھر ہوگئی تھی: اداکارہ رشمی دیسائی

طلاق کے بعد بے گھر ہوگئی تھی: اداکارہ رشمی دیسائی


بھارتی ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ رشمی دیسائی کا کہنا ہے کہ شوہر سے طلاق کے بعد بے گھر ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے 4 دن گاڑی میں گزارنے پڑے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ رشمی دیسائی نے حالیہ انٹرویو میں طلاق کے بعد پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ساتھی اداکار و شوہر نندیش سندھو سے طلاق لینے کے بعد ان کا بُرا وقت شروع ہوگیا تھا، وہ بےگھر ہوگئی تھیں، زندگی کے غلط فیصلوں کی وجہ سے اہلخانہ اور دوستوں سے بھی رابطہ ختم ہوچکا تھا۔

اداکارہ کے مطابق وہ وقت بہت مشکل تھا جب طلاق کے کچھ عرصے کے بعد ان کا شو اچانک بند ہوگیا تھا۔ شو بند ہونے کی وجہ سے ان کے پاس قرضے پر لیے گئے گھر کا قرض اُتارنے کے لیے ان کے پاس رقم نہیں تھی، تو وہ سڑک پر آگئیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ ان کے پاس رہنے کے لیے کوئی جگہ نہیں تھی، صرف ایک چھوٹی سی گاڑی تھی تو میں 4 دن تک سڑک پر اپنی گاڑی میں ہی گزارے کیونکہ ان کے  پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنا سارا سامان اپنے مینیجر کے گھر رکھوایا اور 4 دن گاڑی میں گزارے، اس دوران انہوں نے 20 روپے والے کھانے پر گزارا کیا، جس میں دال، چاول اور دو روٹی ہوتی تھی۔

 رشمی دیسائی کے مطابق وہ چار دن ان کی زندگی کے مشکل ترین دن تھے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنا قرضہ اُتارنے کے لیے دن رات محنت کی، پھر ان کے پاس قرض کی ادائیگی کے لیے 12 لاکھ روپے کم پڑ رہے تو انہوں نے اپنی وہی گاڑی فروخت کرکے قرضہ چکایا جس نے انہیں زندگی کے مشکل ترین دنوں میں پناہ دی تھی۔

خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل ’اُترن‘ میں انہوں نے اور اداکار نندیش سندھو نے ایک ساتھ کام کیا تھا۔

ڈرامے کے سیٹ پر رشمی دیسائی اور نندیش سندھو  کی محبت پروان چڑھی، جس کے بعد ٹی وی اسکرین کی اس جوڑی نے حقیقی زندگی میں بھی شادی کرلی تھی۔

بدقسمی سے ان کی ازدواجی زندگی کامیاب نہ ہوسکی اور شادی کے تین سال بعد ہی ان کی طلاق ہوگئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں