طارق عزیز نے رابی پیرزادہ سے کیا کہا جو سچ ہو گیا


شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے باقی کی زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کرنے والی سابقہ اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزاہ کا کہنا ہے کہ طارق عزیز انہیں ہمیشہ کہتے تھے کہ تم شوبز میں نہیں رہ سکتیں اور  شاید وہ ٹھیک کہتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز رابی پیرزادہ نے طارق عزیز کے ہمراہ یادگار تصویریں شئیر کرتے ہوئے ایک اہم پیغام شئیر کیا ۔

Rabi Pirzada

@Rabipirzada

مجھے اپنےماضی میں کچھ لوگ ایسے ملے جو شوبز میں ہوتے ہوئے بھی شوبز میں نہیں تھے، طارق انکل نے مجھے اپنی زندگی کی بہت سی باتیں بتائیں، لاہور کا آنا سڑکوں پر سونا، ریڈیو سے ٹی وی تک کا سفر۔ وہ مجھے اکثر کہتے تھے تم شوبز میں نہیں رہ سکتی۔ شاید وہ ٹھیک تھے،

View image on TwitterView image on Twitter
Rabi Pirzada

@Rabipirzada

گارڈن ٹائون کا گھر چھوڑنے کے بعد ملاقات نہیں ہوئ۔ میں نے شوبز چھوڑ کر کبھی پرانے لوگوں سے حال نہیں پوچھا۔ کاش میں طارق انکل کا بیماری میں حال پوچھنے چلی جاتی۔ اللہ کب کسی کو لے جائے ہمیں پتہ نہیں چلتا۔ اپنے پیاروں کا خیال رکھیں ۔ انااللہ واناالیہ راجعون

54 people are talking about this

سابقہ گلو کارہ نے لکھا کہ طارق عزیز انہیں اکثر کہتے تھے کہ تم شوبز میں نہیں رہ سکتیں،  شاید وہ ٹھیک کہتے تھے۔

رابی پیرزادہ نے مزید لکھا کہ گارڈن ٹاؤن چھوڑنے کے بعد سے کبھی طارق عزیز سے ملاقات نہ ہوسکی کیونکہ شوبز چھوڑنے کے بعد انہوں نے کبھی شوبز سے وابستہ لوگوں سے ملاقات کی کوشش نہیں کی۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ کب کسی کو لے جائے پتہ نہیں چلتا،  کاش کہ طارق عزیز کی بیماری کا پوچھنے چلی جاتیں۔

واضح رہے کہ ریڈیو پاکستان، ٹیلی ویژن، فلم ، صحافت، ادب اور سیاست کاایک نمایاں نام طارق عزیز گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کے باعث اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں