طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق

طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق


پاکستان اسپورٹس بورڈ نے طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے تصدیقی خط ہاکی فیڈریشن حکام کے حوالے کردیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم کے نامزد طارق بگٹی کو ہاؤس نے اعتماد کا ووٹ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد نے خط اور دوسرے شواہد ایف آئی ایچ کو بھیج دیے ہیں۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے پہلے ایف آئی ایچ حقیقی پی ایچ ایف کا تعین کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے کیمپ کے اخراجات برداشت کررہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں