صنم ماروی کے خلاف پڑوسن کے گھر پر قبضے کا مقدمہ درج


لاہور: گلوکارہ صنم ماروی کے خلاف پڑوسی کے گھر پر قبضہ کرنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

گلوکارہ صنم ماروی کے خلاف پڑوسی خاتون رفعت جمال نے لاہور کے تھانہ جوہر ٹاؤن میں درخواست دائر کی ہے۔  خاتون کی جانب سے درخواست کے متن میں یہ موقف پیش کیا گیا کہ صنم ماروی میرے گھر پر قبضہ کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں اور اس حوالے سے وہ متعدد بار ان کے ساتھ جھگڑا بھی کر چکی ہے۔

درخواست کے متن میں یہ بھی کہا گیا کہ صنم ماروی نشے کی حالت میں دو بار حملہ آور ہوئی ہیں جس کا اہل محلہ بھی گواہ ہیں۔ جب کہ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مزید کارروائی کے لئے کیس وومن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صنم ماروی کا اپنی ایک اور پڑوسن  سابق ماڈل نائرہ سے بھی جھگڑا ہوا تھا تب انہوں نے اپنے ہی شوہر پر پڑوسن سے تعلقات کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے شوہر حامد کا پڑوس میں آنا جانا ہے تاہم اس دوران جھگڑا اتنی سنگین صورتحال اختیار کر گیا تھا کہ بات پولیس تھانے تک آن پہنچی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں