پاکستان کی نامور گلوکارہ صنم ماروی اوران کے شوہر حامد خان کو خلع کی ڈگری جاری کردی گئی ،جس کے ساتھ ہی ان کے درمیان ازدواجی سفر کا اختتام ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں فیملی کورٹ کی جج ثناء افضل واہلہ نے صنم ماروی کی خلع کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے بیانات کو سننے کے بعد خلع کی ڈگری جاری کردی۔
واضح رہے کہ لاہور کی فیملی کورٹ میں گلو کارہ صنم ماروی نے خلع کی درخواست دائر کر رکھی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حامد خان ان پر تشدد کرنے کے علاوہ نازیبا زبان بھی استعمال کرتے ہیں اور وہ شوہر کے ایسے رویئے کو برداشت کر کے تھک گئی ہیں۔
گلوکارہ کے مطابق دونوں کے تین بچے بھی ہیں جن کی وجہ سے وہ شوہر کا تشدد برداشت کرتی رہیں، اب وہ مزید گزارا نہیں کر سکتیں۔