پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ، میزبان اور ماڈل صنم جنگ کے یہاں 8 سال بعد دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
اداکارہ نے اب سے کچھ دیر قبل ہی اس خوشخبری کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر کیا ہے۔
صنم جنگ کا بتانا ہے کہ رواں ماہ کی 22 جولائی کو اُن کے یہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام اُن کی بڑی بیٹی عالایا نے علیزا رکھا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ صنم جنگ طویل عرصے سے امریکا میں اپنے شوہر کے پاس رہائش پذیر ہیں۔
صنم جنگ شوبز انڈسٹری کی کامیاب اداکارہ و میزبان ہیں جنہوں نے 2010ء میں اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
36 سالہ اداکارہ صنم جنگ نے ایک پیشہ ور پائلٹ سید عبد القسام جعفری سے 2016ء میں شادی کی تھی، اس خوبصورت جوڑی کی ایک 8 سالہ بیٹی بھی ہے۔