تمغہ امتیاز وصول کرنے والی اداکارہ مہوش حیات ملکی وغیرملکی سیاسی معاملات پرگہری نظررکھنے کے علاوہ حاضر جوابی میں بھی کسی سے کم نہیں۔
عراق میں امریکی فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کے معاملے پراداکارہ نے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے ٹویٹ کی، تو ایک صارف کی جانب سے صنفی امتیاز پرمبنی جواب دیا گیا۔
Can’t believe that just 72 hours into 2020 & the world is already teetering on the edge of war. I guess this is wht happens when the “leader of the free world”takes unilateral decisions without regard for international laws. This isn’t just abt Iran &USA.God protect us #Soleimani
مہوش حیات نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا ’’ یقین نہیں آتا کہ سال 2020 میں قدم رکھے ہوئے ہمیں صرف 72 گھنٹے (3 دن ) ہوئے ہیں اور دنیا جنگ کے دہانے پرکھڑی ہے۔ میرے خیال سے یہ تب ہوتا ہے جب ’’ آزاد دنیا کا لیڈر ‘‘ بین القوامی قوانین کا خیال کیے بغیر یکطرفہ فیصلے کرے۔ یہ صرف ایران اور امریکہ سے متعلق نہیں ، خدا ہماری حفاظت کرے‘‘۔
اس ٹویٹ کے جواب میں ایک صارف نے تبصرہ کیا ’’ جب خواتین بین الاقوامی تعلقات کو سمجھنا شروع کردیں‘‘۔
Joan of Arc , Cleopatra , Margaret Thatcher, Benazir Bhutto to name a few ! It’s about time you come out of that little hole you’re living in and smell the coffee
اداکارہ نے خواتین کے حوالے سے ایسی سوچ رکھنے والے صارف کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو سمیت بہترین صلاحیتوں کی حامل اور بین القوامی پہچان رکھنے والی چند خواتین کا نام بطور مثال دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ اپنی محدود دنیا سے باہرنکلیں ۔
مہوش حیات اس سے قبل بھی کشمیر سمیت دیگر اہم معاملات سے متعلق سوشل میڈیا پر اپنی آواز بلند کرنے میں پیش پیش رہی ہیں۔