صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ


 کراچی: 

مقامی اور غیرملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 10 ڈالر کے اضافے سے 1910ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300روپے اور 257روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 112000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 96022 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 5000روپے کم رہی ہے۔ تاہم اس کے برعکس تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1200 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1028 روپے 80 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں