صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 19 فروری (کل) کو سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
سینیٹ سیکرٹیریٹ نے اس حوالے سے اعلامیے بھی جاری کردیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 54 کے شق 1 میں دیے گئے اختیارات کے تحت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 19 فروری بروز پیر دوپہر 3 بجے سینیٹ کا اجلاس طلب کیا ہے۔