انقرہ:
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے آذربائیجان روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں لیبیا میں دو ترک فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ترک فوجی عالمی امن اور استحکام کی خاطر اپنی جان کی بازی لگانے بھی گریز نہیں کر رہے ہیں۔ دنیا میں قیام امن کیلیے ہر قسم کی قربانیاں دینے کو تیار ہیں۔
قبل ازیں ترک صدر رجب طيب اردوان نے اپنے ایک بیان میں لیبیا میں ترک فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا تاہم انہوں نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تھا جس پر ترک صدر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد آج ہلاک شدگان کی تعداد بتادی گئی ہے تاہم اب بھی فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
رہے کہ ترکی نے ایک معاہدے کے تحت ليبيا ميں اقوام متحدہ کی حمايت يافتہ حکومت کی مدد کے ليے اپنے فوجی دستے بھيجے ہيں تاہم باغیوں پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے اور سیاسی افراتفری کے شکار ملک میں امن و امان کی حالت نہایت مخدوش ہے۔