صدارتی الیکشن، ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک اور بڑا دھچکا

صدارتی الیکشن، ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک اور بڑا دھچکا


ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور دھچکا لگ گیا، ریپبلکن سابق نائب صدر ڈک چینی نے کاملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریپبلکن سابق نائب صدر ڈک چینی نے کاملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا، ڈک چینی کی صاحبزادی لِزچینی نے کہا ہے کہ والد ڈیموکریٹ امیدوار کاملاہیرس کو ووٹ دیں گے۔

نائب امریکی صدر کاملا ہیرس نے کہا وہ سابق نائب صدر کی حمایت پر مشکور ہیں، ڈک چینی نے پارٹی سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کیلئے فیصلہ کیا۔

ڈک چینی کی کاملاہیرس کی حمایت پر ٹرمپ نے اپنے ردعمل میں کہاکہ ڈک چینی اور ان کی بیٹی کیلئے امریکی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

پاکستانی نژاد ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف ریاض قدیر کہتے ہیں ڈک چینی کے اعلان سے کاملا ہیرس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

پاکستانی نژاد ریپبلکن ساجد تارڑ کہتے ہیں ڈک چینی کی حمایت سے فرق نہیں پڑتا، ٹرمپ دس ستمبر کو ہونے والے صدارتی مباحثے میں بھر پور جواب دینگے۔


اپنا تبصرہ لکھیں