صحیفہ جبار کا والد کیلئے باعثِ تکلیف بننے کا اعتراف

صحیفہ جبار کا والد کیلئے باعثِ تکلیف بننے کا اعتراف


پاکستانی اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار نے اپنے والد کے لیے تکلیف کی وجہ بننے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی ذہنی صحت کے لیے دعا کی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی بہتر صحت کے لیے دعا کی تاکہ ان کے والد کی تکلیف میں کمی آسکے۔

انہوں نے اپنی انسٹاپوسٹ میں لکھا کہ کوئی بھی باپ اپنی بیٹی کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا، اس لیے میں اپنی صحت یابی کے لیے خدا سے دعاگو ہیں تاکہ میرے والد میرے حوالے سے پریشان نہ ہوں۔

اداکارہ نے لکھا کہ میں اس لیے مکمل صحت یاب نہیں ہوناچاہتی کیونکہ مجھ میں برداشت ختم ہو گئی ہے بلکہ اس لیے صحت یاب ہونا چاہتی ہوں کیونکہ میرے والد میرے لیے پریشان رہتے ہیں، جو میں دیکھ نہیں سکتی۔

انہوں نے خدا سے صحت یابی اور طاقت کی دعا کرتے ہوئے لکھا کہ یا اللہ تو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہمدرد ہے، یا تو اس تکلیف کو برداشت کرنے کی طاقت عطا کر یا پھر اسے ختم کر دے۔ تو ہی جانتا ہے کہ میرے لیے کیا بہتر اور مجھے مستقبل میں کس امتحان سے گزرنا ہے،

صحیفہ جبار خٹک دعا کے اختتام پر لکھا کہ میں اپنا معاملہ تیرے سپرد کرتی ہوں، بس اسے میرے لیے اور میرے اہل خانہ کے لیے آسان کردے۔

یاد رہے کہ صحیفہ جبار خٹک اس سے قبل بھی اپنی صحت ذہنی پر کھل کر بات کر چکی ہیں اور بتا چکی ہیں کہ وہ 2013 سے ڈپریشن کا شکار ہیں اور انہیں ڈپریشن کو سمجھنے میں کافی وقت لگا۔

اس سے قبل وہ یہ بھی بتا چکی ہیں کہ ذہنی حالت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں متعدد بار خودکشی کرنے کے خیالات بھی آئے جب کہ ڈپریشن میں متعدد بار انہوں نے اپنی موت کی تمنا بھی کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں