صبا قمر کا اپنے ’مسٹری مین‘ سے اظہارِ محبت

صبا قمر کا اپنے ’مسٹری مین‘ سے اظہارِ محبت


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و خوبرو اداکارہ صبا قمر نے اپنے مسٹری مین کے نام اظہارِ محبت پر مبنی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔

گزشتہ روز جہاں کم و بیش تمام فنکاروں نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً اپنی عید لُک فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شیئر کی، وہیں اداکارہ صبا قمر بھی کسی سے پیچھے نہ دکھائی دیں۔

انہوں نے عید کے خاص دن سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا اور تصاویر سوشل میڈیا پر ’عید کی پُر امن مبارک باد‘ کے ساتھ شیئر کیں۔

انہوں نے کیپشن میں فاختہ اور سفید دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

عید کی مناسبت سے شیئر کی گئی تصاویر میں دکھائی دینے والے سفید پھولوں نے ہر ایک کی توجہ حاصل کر لی۔

سفید گلدستہ جہاں اداکارہ کے خوبصورت گھر کی سجاوٹ سے میل کھا رہا ہے وہیں اس پر درج ’عید مبارک صبو‘ کا پیغام عندیہ دے رہا ہے کہ یہ خوبصورت پھول اداکارہ کو کسی چاہنے والے نے بطور تحفہ پیش کیے ہیں۔

بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ اداکارہ نے مذکورہ مسٹری مین کے نام خفیہ پیغام اپنی انسٹااسٹوری میں بھی شیئر کیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

صبا قمر نے مختلف انسٹا اسٹوریز شیئر کی ہیں، جن میں ان پھولوں کی تصاویر اور مختصر ویڈیو کلپس شامل ہیں۔

انہوں نے اس کے ساتھ ہی غیر واضح انداز میں اپنے چاہنے والے کو عید کی مبارک باد ان الفاظ میں دی ہے کہ ’عید مبارک جان‘، ایک اور انسٹا اسٹوری میں اظہارِ محبت کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ تمہارے لیے میری محبت بڑھ رہی ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے سرخ دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا ہے۔

صبا قمر کا اپنے ’مسٹری مین‘ سے اظہارِ محبت

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکارہ نے اس طرح خفیہ انداز میں اپنے چاہنے والے کا تحفہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے بلکہ انہوں نے اس سے قبل بھی مختلف مواقع، جن میں عید، سالگرہ، نئے سال وغیرہ شامل ہیں، پر بھی موصول ہونے والے تحائف سوشل میڈیا کی زینت بنائے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہیں پھول بھیجنے والا شخص غیر ملکی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں